مونٹی پنیسر نے بھی بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا


جنوبی افریقن کھلاڑی ہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر نے بھی بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب کر دیا۔

سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے تمام کرکٹ بورڈز کو کے پی ایل میں کھلاڑیوں کو نہ بھیجنے کا کہا ہے جبکہ انگلش بورڈ نے بتایا کہ کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں بھارتی ویزہ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کھیلنے کی صورت میں بھارت میں کسی کرکٹ ایونٹ کا حصہ نہ بنانے کا کہا گیا ہے۔ بھارتی دھمکیوں کی وجہ سے کمنٹری اور براڈ کاسٹنگ کے کیرئیر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں۔

مونٹی پنیسر نے کہا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے روکے جانے پر کے پی ایل کھیلنا میرے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر پریمیئر لیگ، شعیب اختر امن کا سفیر

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر گزشتہ روز ہرشل گبز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا تھا۔

سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر کوٹلی لائنز کی ٹیم میں شامل تھے۔


متعلقہ خبریں