راولپنڈی: لال حویلی کے باہر گولی لگنے سے ریڑھی بان زخمی


راولپنڈی: لال حویلی کے باہر گولی لگنے سے ریڑھی بان زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شیخ رشید کا لال حویلی یونیورسٹی کے نام کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق لال حویلی کے باہر اندھی گولی لگنے سے ریڑھی بان زخمی ہوا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

علاقہ پولیس کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ ریڑھی بان کو اندھی گولی لگی ہے تاہم اس کی حالت خطرے باہر سے ہے۔

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمی شخص کو طبی امداد کے بعد گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

نواز شریف عالمی ایجنسیوں کے آلہ کار بن گئے ہیں: شیخ رشید

یاد رہے کہ لال حویلی وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ ہے۔


متعلقہ خبریں