4لاکھ50ہزار روپےمیں نیلام ہونے والا چمچ


فرنیچر اور گھریلو سامان کی خریدوفروخت کے بڑے اسٹور آئیکیا سے خریدے گئے20 پاؤنڈ کے پرانے چمچ نے خریدارا کی قسمت کو چارچاند لگا دیئے۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ نایاب اور پرانی اشیا کی شناخت کے ایک شخص نے چمچ کو آئیکیا اسٹور میں دیکھا جو کہ13 ویں صدی کا ہے۔

اسٹور میں چمچ کی قیمت20پاؤنڈ تھی جس کو جوہز شناس گاہک نے خرید کر نمائش میں فروخت کیلئے لگا دیا۔ چمچ چاندی کا بنا ہوا ہے اور اس کی ابتدائی قیمت کا اندازہ500 پاؤنڈ لگایا گیا تھا۔

چمچ کا ہینڈل پانچ انچ کا ہے اور اسے رومن طرز میں بنایا گیا ہے۔ چمچ کی آخری بولی1900 بمعہ فیس لگائی گئی جو کہ قیمت خرید سے کہیں زیادہ ہے۔

نمائش کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چمچ کو زیرزمین دبا دیا گیا تھا اور جس نے بھی اسے اسٹور پر فروخت کیلئے رکھا اسے نایاب اشیا کی شناخت نہیں تھی۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش میں بھیجنے والے شخص کو بھی اس کی زیادہ شناخت نہیں تھی لیکن یہ چمچ جیسے ہی ہمارے پاس پہنچا ہم نے پہچان لیا کے یہ نایاب اور انتہائی قیمتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں