اب اسمارٹ فون نہیں، اسمارٹ عینک، فیس بک کا نیا اعلان


سمارٹ فونز کے بعد فیس بک کی سمارٹ گلاسز ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدلنے کے لیے تیار ہیں۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے رے بین کے تیار کردہ اسمارٹ گلاسز کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیشل ریکگنیشن سے لیس اسمارٹ گلاسز ڈیٹا بیس میں موجود معلومات کی بنیاد پر سامنے والے شخص کو پہچان سکیں گیں اور اس کی دیگر معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں گیں۔ گلاسز میں بیلٹ ان کیمرہ بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک سال کے آخر میں اسمارٹ گلاسز لانچ کر دے گا

فیس بک کے بانی کا یہ کہنا تھا کہ گلاسز آئیکونک ہوں گے اور وہ مستقبل میں مکمل اگیومینٹڈ گلاسز کے سفر کے آغاز ہونے پرپُرجوش ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فیس بک کے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز کو پہننے پر صارفین کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک ڈسپلے آجائے گا اور صارف باآسانی کالز کرسکے گا، جبکہ اپنی پوزیشن کو لائیو اسٹریم اور فیس بک پاور اے آئی سے بہت کچھ کرسکے گا۔

واضح رہے کہ فیس بک 2017 سے رے بین کے ساتھ اس پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔ جبکہ اسمارٹ گلاسز کے بارے میں سب سے پہلے رپورٹس 2019 میں سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک کا دماغ پڑھنے کا پروگرام

2017 میں فیس بک کی کمپنی اوکیولس ریسرچ کے چیف سائنسدان مائیکل ابریش نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ 5 سال کے اندر اے آر ٹیکنالوجی پر مبنی گلاسز اسمارٹ فون کی جگہ لے لیں گے اور20 سے 30 سال کے اندر لوگ فونز کی جگہ یہ اسٹائلش چشمے پہننا پسند کریں گے۔

سپر گلاسز میں  یاداشت کو بڑھانے، غیر ملکی زبانوں کا فوری ترجمہ، ارگرد ہونے والی بات چیت یا آوازوں کو کانوں میں جانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ ایک نظر میں بچے کے جسمانی درجہ حرارت کے بارے میں بھی بتانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

 


متعلقہ خبریں