پرائمری اسکول استاد بھاری اکثریت سے صدر منتخب

پرائمری اسکول استاد بھاری اکثریت سے صدر منتخب

لیما: پرائمری اسکول استاد بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ پرائمری اسکول استاد پیدرو کاستیلو کو اپنا صدر جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے عوام نے منتخب کیا ہے۔

پولیس نے ماسک نہ پہننے پر نوجوان کے ہاتھ پیروں میں کیلیں ٹھونک دیں

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے غیر متوقع طور پر پہلے مرحلے میں دیگر17 اُمیدواروں کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔

پیدرو کاستیلو نے منعقدہ صدارتی انتخابات میں سابق صدر کی بیٹی کیکو فوجیموری کو44،000 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

پیرو میں صدارتی انتخابات رواں سال جون میں منعقد ہوئے تھے لیکن ووٹوں کی گنتی کا عمل ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہا ہے۔

ایک تیر سے دو شکار:شمالی کوریا کی جنوبی کوریا اور امریکہ کو تنبیہ

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز اور دیگر عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پیدرو کاستیلو 19 اکتوبر 1969 میں پیرو کے ایک گاؤں پونا میں پیدا ہوئے تھے۔

ان کے والد کسان تھے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ایک پرائمری اسکول استاد کی حیثیت سے کیا۔ بحیثیت استاد وہ 1995 سے 2020 تک اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے رہے۔

پیرو کے نو منتخب صدر پیدرو کاستیلو نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2002 میں کیا لیکن جب انہوں نے 2017 میں اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کی صدارت کی تو انہیں ملک گیر شہرت ملی۔

سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے افواج کے انخلا کو غلطی قرار دیدیا

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ان کی مقبولیت اس قدر بڑھی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے ملک کےصدارتی امیدوار نامزد ہوئے اور پھرانتخاب کے عمل سے بھی گزر گئے۔ خبر رساں ادارے ان کے انتخاب کو حیرت انگیز بھی قرار دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں