پی آئی اے: فضائی میزبانوں کے لیے نیا حکمنامہ جاری

فائل فوٹو


اسلام آباد: کورونا وبا کی چوتھی لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے فضائی ‏میزبانوں کے لیے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

کراچی: کورونا کیسز26فیصد سے بڑھ گئے

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ‏کے بغیر فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ‏

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا سے بچاؤ کے ضمن میں فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی فری شاپ جانے پر بھی پابندی عائد کی ‏گئی ہے۔

اس ضمن میں پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ویکسین کی ایک یا دو ڈوز کا حامل ہونے پر مبنی نادرا کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے کورونا ویکسین فروخت کیے جانیکا انکشاف

حکومتی ہدایات کے تحت یکم اگست سے بنا سرٹیفکیٹ اندرون ملک پرواز پرتعیناتی نہیں کی جائے گی جب کہ ‏ایک ڈوزکی صورت میں 1166 سے جاری میسیج پیش کرنا بھی ضروری ہو گا۔

بین الاقوامی پروازوں کے میزبانوں کے ٹرمینل بلڈنگ میں غیرضروری نقل وحرکت کی بھی ممانعت ہو ‏گی۔

کورونا وائرس، سندھ حکومت کے سخت فیصلے

ہم نیوز کے مطابق بین لاقوامی پروازوں کے میزبانوں کی جانب سے خلاف ورزی پرجرمانہ عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا ‏گیا ہے۔ خلاف ورزی پرجرمانے کی رقم تنخواہ سے منہا ہو گی اور انضباطی کارروائی بھی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں