راولپنڈی: ماں بچے کے مبینہ قاتل نے گرفتاری دے دی


راولپنڈی: تھانہ چونترہ کے علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے بعد ماں بچے کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم نے گرفتاری دے دی ہے۔

پولیس ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ سفاک ملزم واجد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 14 ماہ کے بچے کو ملزم نے 24 جولائی کو تیز دھار آلے سے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کردیا تھا۔

ملزم کی تلاش کے لیے پولیس نے عوام سے بھی مدد طلب کی تھی۔

نسیم بی بی کا تعلق وہاڑی سے تھا اور راولپنڈی میں رہائش پذیر تھی۔ پیشے کے اعتبار سے گداگر اور ایک 14 ماہ کے بچے کی ماں تھیں۔

ملزم نے خنجر کے وار کیے  اور نسیم بی بی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ اسپتال پہنچنے سے قبل بچہ ہلاک ہو گیا تھا جبکہ اتوار کو راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال میں نسیم بی بی کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔

واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چونترہ راولپنڈی میں درج ہے۔ ایف آئی آر میں نسیم کی بہن شمیم بی بی نے بیان دیا کہ وہ اور ان کی ہمشیرہ نسیم بی بی جن کی عمر 30 برس ہے اور ان کا بیٹا اپنے ماموں محمد رمضان کے ساتھ روات شہر میں رہائش پذیر ہیں۔ جب کہ باقی بہن بھائی والدین کے ساتھ وہاڑی میں رہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں