ارجنٹینا میں جھیل گلابی شکل اختیار کر گئی، مگر کیوں؟

ارجنٹینا میں جھیل گلابی شکل اختیار کر گئی، مگر کیوں؟

ارجنٹائن کے جنوبی علاقے پٹاگونیا میں پانی کی صاف ستھری جھیل کا رنگ خوفناک حد تک  گلابی ہوگیا۔ ماحولیات پر کام کرنے والے ماہرین اور کارکنوں نے الزام لگایا ہے جھیل میں مچھلی کی فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے کیمیکل شامل ہونے سے یہ آلودہ ہوگیا ہے۔

برطانوی مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مچھلی کی برآمد سے پہلے اس کو محفوظ بنانے کے لیے مقامی فیکٹریاں سوڈیم سلفیٹ کو اینٹی بیکٹیریل پروڈکٹ کے طور پر استعمال کرتی ہیں اور یہ فضلہ (کیمیکل) صاف کیے بغیر جھیل میں چھوڑدیا جاتا ہے۔

دریا اور جھیل کے اطراف آباد رہائشیوں کا کہنا ہے جھیل میں کیمیکلز شامل ہونے سے علاقے میں بدبو پھیلی ہوئی ہے اور انہیں ماحولیات کے دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: جھیل کے پانی میں پراسرار دائرے کی حرکت

مقامی ماحولیاتی کارکن پابلو لاڈا نے حکومت پر آلودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو کنٹرول میں رکھنا چاہئے انہی کو لوگوں کو زہر دینے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

جھیل گذشتہ ہفتے گلابی ہونا شروع ہوگیا تھا اور اس کا یہ غیر معمولی رنگ اتوار کے روز تک برقرار رہا۔

ماحولیاتی انجینئر فیڈریکو ریسٹریپو نے کہا کہ جھیل کا گلابی رنگ مچھلی کے فضلے میں سوڈیم سلفیٹ کی وجہ سے تھا۔ فضلے کو دریا میں پھینکنے سے قبل اس کو پراسیس نہیں کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں