نواز شریف کی افغان مشیر سے ملاقات: مریم نواز کا رد عمل آ گیا


سابق وزیراعظم نواز شریف کی افغان مشیر سے ملاقات پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل آ گیا۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سفارتکاری کی بنیاد ہے کہ ہر ایک کی بات سنی جائے اور اپنا نقطہ نظر ان تک پہنچایا جائے، یہ بات حکومت کی سمجھ میں نہیں آ رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بین الاقوامی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو گئی، ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات نوازشریف کے نظرئیے کی بنیاد ہے۔

ہم بتا رہے ہیں، افغانستان میں حالات خراب ہورہے ہیں، دنیا آنکھیں چرا رہی ہے: فواد چودھری

دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چودھری نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے موازنے کو بے وقوفانہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ حمد اللہ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد پاکستانی قیادت کی ایک تصویر دکھا دیں؟

ان کا کہنا تھا کہ اجیت دوول سے محب تک تمام پاکستان دشمن آپ کے  لندن کے محل میں کیوں پائے گئے؟

بعد ازاں اسلام آباد میں پرس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا نواز شریف صاحب نے ملاقات سے پہلے اپنی پارٹی سے اجازت لی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ بتائے کہ پارٹی کی سینیئر لیڈرشپ کو اس ملاقات کے حوالے سے معلوم تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مئی سے افغان مشیر سے رابطے  ختم کر چکی ہے ۔


متعلقہ خبریں