بلا اجازت کھالیں جمع کرنے اورسری پائے بھوننے والےملزمان گرفتار


لاہور میں  این او سی کے بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران پولیس نے 46ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے اور44 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈی جی آپریشنز نے بتایا کہ رہائشی آبادیوں میں سری پائے بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

لاہور میں سری پائے بھوننے والے 38 ملزمان کو گرفتارکیاگیا اور22مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

عید کے روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 13 اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 09 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

شہر میں قائم عارضی دکانوں پر سری پائے بھوننے اور بنانے کے من مانے دام وصول کیے جا رہے تھے۔

بڑے جانور کے چار پائے بھوننے کے 600 روپے اور بنوائی 400 روپے وصول کی جا رہی ہے۔ بکرے اور چھترے کے چار پائے اور سری کی بھنوائی 400 روپے اور بنوائی 200 روپے لی جا رہی۔

عید کے پہلے روز شہر کی پانچوں تحصیلوں میں 236 انسپکشنز کی گئیں۔ تحصیل شالیمار میں 35، کینٹ میں 90 انسپکشنز کی گئیں اور ایک مقدمہ درج کروایا گیا جبکہ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 41 انسپکشنز کی گئیں اور ایک ایف آئی آر درج کرکے ایک شخص کو حوالات میں بند کروا دیا گیا۔

تحصیل سٹی میں 25 انسپکشنز کی گئیں اور ایک شخص کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کروایا گیا۔

تحصیل رائیونڈ میں 45 انسپکشنز کی گئیں اور دو افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کروائے گئے۔


متعلقہ خبریں