آزاد کشمیر انتخابات: 22 سے 26 جولائی تک فوج تعینات کی جائے گی

ووٹ

آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے 22 سے 26 جولائی تک فوج تعینات کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابات کے موقع پر امن برقرار رکھنے کے لیے فوج کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

فوج کے جوان 22 سے 26 جولائی تک کویک ری ایکشن فورس موڈ پر تعینات کیے جائیں گے۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے جانے کا حکم

اس کےعلاوہ رینجرز اور ایف سی کے جوان بھی پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں 32 لاکھ 20 ہزار 546 رائے دہندگان 25 جولائی کو پانچ سال کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

ان انتخابات میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن  کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ ہو گا جب کہ مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے ان کے امیدوراروں کو دیگر جماعتوں کے امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں