آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
سینئر صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے
خیال رہے کہ نامور پاکستانی صحافی اور سابق نگراں وفاقی وزیر عارف نظامی آج انتقال کر گئے ہیں۔
عارف نظامی گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے بانی و ایڈیٹر اور نوائے وقت اخبار گروپ کے بانی حمید نظامی کے بیٹے تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، وزیرخارجہ
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عارف نظامی کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے۔ عارف نظامی کے ساتھ طویل تعلق تھا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں ان کے والد اور میرے دادا اور تایا ہم سفر تھے۔