واٹس ایپ میں سے آرکائیو کا آپشن ہٹانے کا طریقہ


پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے آرکائیو سے متعلق ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ چیٹ پر آرکائیو کا آپشن آ گیا ہے جس کے تحت صارف آرکائیو کی ہوئی چیٹس کو دیکھ سکتا ہے۔

اس نئے فیچر میں آرکائیو کی گئی چیٹس میں آنے والے نئے میسج کا نوٹی فکیشن نہیں آتا بلکہ آرکائیو کے آپشن پر میسجز کی تعداد لکھی ہوئی آ جاتی ہے۔

اینڈرایئڈ موبائل استعمال کرنے والے صارفین آرکائیو کے آپشن کو باآسانی ہٹا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے واٹس ایپ کو اوپن کریں اور اسکرین کی ٹاپ پر سامنے آنے والا آرکائیو کا آپشن دبائیں، اس سے تمام آرکائیو جیٹ کھل جائے گی۔

اس کے بعد آرکائیو کے ساتھ ہی تین ڈاٹس بنے ہوئے نظر آئیں گے جس کو دبانے سے آرکائیو سیٹنگ کھل جائیں گی۔

آرکائیو سیٹنگ میں جا کر صارف کیپ چیٹس آرکائیو کو ڈس ایبل کرتے ہی آرکائیو کا باکس چیٹ کے اوپر سے ہٹ جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی آرکائیو کیے گئے گروپس اور چیٹس میسج آتے ہی اسکرین پر سامنے آ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں