بہتر کارکردگی اور کم قیمت کا مصنوعی ہاتھ تیار


روم: ضرورت ایجاد کی ماں اور مزید سہولت پانے کا خواب تبدیلیوں کی بنیاد بنتا ہے، کچھ ایسا ہی معاملہ اٹلی کے محققین کے ساتھ ہوا جنہوں نے ایسا روبوٹک ہاتھ تیار کیا ہے جو چیزوں کو فطری انداز کے مطابق پکڑنے کے ساتھ قیمت میں بھی کہیں کم ہے۔

اٹلی کے محققین کا کہنا ہے کہ نئے مصنوعی ہاتھ کا ڈیزائن دوسرے روبوٹس کے مقابلے میں انتہائی سادہ ہے، لیکن اس کی کارکردگی اسے قدرتی ہاتھ کے زیادہ قریب دکھاتی ہے۔

محقق لورینزو دی میکائلی کا کہنا ہے کہ روبوٹک ہاتھ دماغ سے لے کراعصاب تک کے برقی سگنلز کا جواب دیتا ہے۔

ہینس نام کے روبوٹک ہاتھ کی صرف ایک ہی موٹر ہے جو تمام انگلیوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ یہ خصوصیت اسے زیادہ فطری طریقے سے پکڑنے والا مصنوعی ہاتھ بناتی ہے۔

میکائلی کا کہنا ہے کہ یہ ایک طرح سے کم لاگت والا مصنوعی روبوٹک ہاتھ ہے جس میں مشینی پیچیدگیوں کو انتہائی حد تک کم کیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود چیزوں پر اس کی گرفت بہت موثر ہے۔

ہینس روبوٹ کو اگلے سال یورپ کی مارکیٹ میں لانے کا منصوبہ ہے اور اس کی قیمت تقریباً 11900 ڈالر رکھی جائے گی جو مارکیٹ میں موجود دیگر روبوٹس کی قیمتوں سے 30 فی صد کم ہے۔


متعلقہ خبریں