عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولو میچ کھیل رہے ہیں، وزیراعظم

عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولو میچ کھیل رہے ہیں، وزیراعظم

بھمبھر: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لندن میں پولو میچ بادشاہوں کا کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولیو میچ کھیل رہے ہیں۔

دنیا میں جہاں غربت ہے وہاں زرداری اور نواز شریف جیسے لیڈرز ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے استفسار کیا کہ پوتے کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے۔

جس پارٹی کا لیڈر اور پیسہ پاکستان میں نہ ہو وہ کشمیریوں کیلیے کھڑا نہیں ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم نے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملے نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے مافیاز کو شکست دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقابلہ کرنا آتا ہے مافیا کو شکست دے کر دکھاؤں گا۔


متعلقہ خبریں