اپنی سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، شیخ رشید


اسلام آباد: وزیر خارجہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر خارجہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

داسو حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور چینی ایجنسیز داسو واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور چینی وفد نے تحقیقات میں تعاون کو سراہا ہے۔ چینی وفد نے کہا ہے کہ ہمارا اور آپ کا بیانیہ ایک ہونا چاہیے۔ داسو منصوبے پر کام جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی چینی شہری سیکیورٹی کے لیے درخواست دے گا ہم اسے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ سمیت دنیا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، سربراہ افغان طالبان

وزیر خارجہ نے کہا کہ چمن بارڈر پر تمام ناکوں پر پاک فوج موجود ہے اور پاکستان اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ افغانستان سے بھی توقع کرتے ہیں کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مزید 1500 کیمرے لگائیں گے۔


متعلقہ خبریں