بی جے پی کا ظلم: شہرہ آفاق شاعر منور رانا نے نقل مکانی کا اعلان کردیا

بی جے پی کے مظالم: شہرہ آفاق شاعر منور رانا نے نقل مکانی کا اعلان کردیا

نئی دہلی: اردو نے شہرہ آفاق شاعر منور رانا نے اعلان کیا ہے کہ اگر ادتیہ اتر پردیش کا دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوا تو ریاست سے نقل مکانی کرلیں گے۔

شاعر منور رانا کو سانس لینے میں دشواری، اسپتال منتقل کردیا گیا

بھارت کے مؤقر اخبار نیوز 18 کے مطابق اردو اور ہندی کے ممتاز شاعر منور رانا نے کہا کہ اگر اترپردیش کے مسلمانوں کو تھوڑی بھی عقل ہوگی تو وہ اویسی یا بی جے پی کے اتحادیوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔

انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ اگر مسلمان کسی نام نہاد رہنما کے ہاتھوں بے وقوف بنے اور اترپردیش میں بی جے پی نے حکومت بنائی تو میں یہاں مزید قیام نہیں کروں گا بلکہ نقل مکانی کرلوں گا۔

منور رانا نے کہا کہ بی جے پی کی جیت پر میرا یقین پختہ ہوجائے گا کہ اترپردیش مسلمانوں کے رہنے کے لائق نہیں ہے اور یہاں مسلمان نہیں رہ سکتے ہیں۔

ہندو انتہا پسندوں کی قتل وغارتگری روکنے کیلئے نریندر مودی کو 49 بھارتی شخصیات کا خط

بھارتی اخبار کے مطابق اویسی کے یوپی میں الیکشن لڑنے پر منور رانا نے کہا کہ اویسی اور بی جے پی ایسے دو پہلوان ہیں جو صرف دوسروں کو دکھانے کے لیے لڑ رہے ہیں تا کہ ووٹوں کی تقسیم ہو جس کا براہ راست فائدہ بی جے پی کو پہنچے۔

اردو کے عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے مسلمانوں کے حق میں کہا کہ جن لڑکوں کو دہشت گرد ظاہر کیا گیا ہے وہ ایسے غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں باقاعدہ زندگی بھی نہیں گزر رہی ہے۔

انہوں نے بھارتی پولیس کی پول پٹی کھولتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اُن کے گھروں سے برآمد ہونے والے پریشر ککر کو بم بنا کر پیش کیا۔

بھارت کی افغانستان میں ڈبل گیم بے نقاب

منور رانا نے کہا کہ یہ صورتحال دیکھنے کے بعد مجھے خدشہ ہے کہ میں پاکستان مشاعرے کے لیے جاتا ہوں اور گزشتہ دنوں پریشر ککر بھی خرید کر لایا ہوں تو کہیں اے ٹی ایس مجھے بھی دہشت گرد قرار دے کر گرفتار نہ کر لے۔


متعلقہ خبریں