اسلام آباد: پاکستان اور چین کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔ چین نے داسو ڈیم منصوبے پر کام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
داسو بس واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کر لیں گے، شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔
چینی کمپنی نے اس حوالے سے اپنا 16 جولائی کا جاری کردہ نوٹی فکیشن بھی منسوخ کردیا ہے۔ بس حادثے کے بعد داسو ڈیم پر کام وقتی طور پر روک دیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ جاری کردہ اعلامیے کے تحت مجاز حکام نے داسو پر کام روکنے کی منظوری نہیں دی۔
اعلامیے کے مطابق مجاز حکام نے مقامی ملازمین کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی بھی منظوری نہیں دی ہے۔ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ چینی کمپنی نے تمام مقامی ملازمین کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ ختم کردیا ہے۔
داسو واقعے میں بارودی مواد استعمال ہونے کی تصدیق
خلیجی ویب سائٹ کے مطابق وفاقی وزارت آبی وسائل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین واپڈا کی کوششوں سے چینی کمپنی نے نیا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارت آبی وسائل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے تحت چینی کمپنی واپڈا کے ساتھ مل کر جلد کام کا آغاز کرے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عید کے فوری بعد داسو پن بجلی منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔
چین کا داسو دھماکے کی تحقیقات میں شامل ہونے کا فیصلہ
ویب سائٹ کے مطابق وفاقی وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ ملازمین کی سکیورٹی کلیرنس کے لیے بھی خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔