فضا میں غبارے چھوڑنے پر1ہزار ڈالر جرمانہ


برطانیہ میں ماحولیاتی حفاظت کے لیے ہیلیم سے بھرے غبارے ہوا میں چھوڑنے پر 1 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرول رکھنے کے لیے برطانوی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی ادارہ بنایا ہے جس کو یہ اختیارات دیئے گئے ہیں کہ وہ ماحول کو صاف رکھنے کے لیے عوام پر جرمانہ کر سکتی ہے۔

برطانوی عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کو  ہیلیم گیس غبارے اڑاتے پکڑا گیا تو اسے 991 ڈالرز جرمانہ کیا جائے گا۔ جبکہ کمپنیوں کو اسی جرم میں 4956 ڈالرز تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

اگر کسی ادارے یا انفرادی شخص نے ہیلیم گیس والے غباروں کو ہوا میں چھوڑا تو ان پر 16ہزار 500 ڈالرز سے 82 ہزار 610 ڈالرز سے زائد جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

‘ہیلیم غبارے سے جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پانی میں تہرتے ہوئے غبارے سکویڈ یا جیلی فش کی طرح خوبصورت نظر آتے ہیں۔ مگر اکثر سمندری جانور ہیلیم غبارے خوراک سمجھ کر کھا جاتے ہیں۔

برطانیہ میں غبارے خاص طور پر کسی شخص کو دفنانے کے بعد اس کے اہل خانہ کی جانب سے ہوا میں اڑائے جاتے ہیں، یہ غبارےتقریبا  8 کلو میٹر کی بلندی تک جاتے ہیں۔ اونچائی میں غبارے ہیلیم گیس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں