فرنچ فرائز کی ایک پلیٹ کی قیمت 32 ہزار روپے

فرنچ فرائز کی ایک پلیٹ کی قیمت 32 ہزار روپے

نیویارک: امریکہ کے شہر نیویارک میں فرنچ فرائز کی ایک پلیٹ کی قیمت 32 ہزار روپے ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ نے دنیا کے مہنگے ترین فرنچ فرائز بنا کر اپنا نام گنیز بک آف ریکارڈ میں شامل کروا لیا۔

نیویارک میں قائم کریمی دی لا کریمی پوم فرائٹ نامی ریسٹورنٹ نے حال ہی میں اپنے مینیو میں فرنچ فرائز کی نئی قسم شامل کی، جس کی ایک پلیٹ کی قیمت 31 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہیں ایک غیر جانبدار گاہک کی طرف سے مہنگے ترین فرنچ فرائز کی تفصیلات موصول ہوئیں۔ اس سے زیادہ مہنگے فرنچ فرائز دنیا میں پہلے کہیں بھی فروخت نہیں ہوئے۔

ریسٹورنٹ مالک نے کہا کہ کورونا کے بعد گزشتہ جمعہ کو ریسٹورنٹ کو کھولا گیا اور اس کا آغاز ایک دلفریب چیز بنا کر کرنے کا پروگرام بنایا۔ ہمارے دل میں عالمی ریکارڈ بنانے کا خیال نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے مہنگا برگر، قیمت ساڑھے 9 لاکھ روپے

انہوں نے کہا کہ ہم اس سے قبل 10 گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں جس میں مہنگا ترین سینڈویچ، مہنگا ترین دودھ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

ان فرائز میں فرانس سے درآمد کیا گیا نمک، ریفل تیل، کریٹ سینیسی پیکورینو ٹرٹوفیلو پنیر سمیت دیگر اشیا شامل کی گئیں ہیں۔ ان فرائز کو ہیروں سے جڑی پلیٹ میں گاہکوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں