چین کی مسلح افواج نے امریکی بحریہ کے جنگی بیڑے کو بھگا دیا

چین کی مسلح افواج نے امریکی بحریہ کے جنگی بیڑے کو بھگا دیا

بیجنگ: چین کی مسلح افواج پیپلزلبریشن آرمی نے متنازع پیریسل جزیرے کے قریب سے امریکی بحریہ کے جنگی بحری بیڑے کو بھگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی بحری جہاز پر روس کا فضائی اور سمندی حملہ

گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کی مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے چین کی سمندری حدود اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر امریکی بحریہ کا جنگی بیڑا یو ایس ایس بینفولڈ کو پیریسل جزیرے کے قریب سے بھگادیا ہے۔

چین کی سدرن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے امریکہ پر زور دیا گیا ہے کہ اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات فوری طور پر روکے جائیں۔

پانچ سو بیس فٹ لمبے لگثری بحری جہاز کا ڈیزائن تیار

اس ضمن میں امریکہ بحریہ کی سیونتھ فلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بینفولڈ کو متنازع پیریسل جزیرے میں جانے کا حق حاصل تھا اور چین کی جانب سے قومی سلامتی کی خلاف ورزی کا دعویٰ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت جہاں اجازت ہے وہاں امریکہ ہوائی و بحری سفر جاری رکھے گا جیسا کہ یو ایس ایس بینفولڈ نے کیا ہے۔

انٹرپول کا انتباہ بیکارگیا: خطرناک کیمیکلز سے لدا بحری جہاز بھارت سے پاکستان پہنچ گیا

چین کی لبریشن آرمی نے اس سے قبل بھی ایک امریکی بحری بیڑے کو گشت کے دوران اس لیے بھگایا تھا کہ اس کے مطابق وہ غیر قانونی طور پر اس کی حدود میں داخل ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں