جنوبی پنجاب کی سیاست چمکانے والے کامیاب نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو

’مارسوں مارسوں سندھ نہ ڈیسوں‘

فائل فوٹو


لیہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کی آواز پیپلزپارٹی نے اُٹھائی، عمران خان جگہ دیکھ کر اپنا مؤقف بدل لیتے ہیں۔

لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب کی بنیاد بہت پہلے ہی رکھ دی تھی اور اسے صرف پیپلزپارٹی ہی صوبہ بنا سکتی ہے، جنوبی پنجاب صوبے کا سہارا لے کر سیاست چمکانے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انتخابات سے تین مہینے پہلے جنوبی پنجاب کیوں یاد آگیا، یہ لوگ صرف ووٹ لینے اور دھوکہ دینے آئے ہیں، ہمارا ویژن سمجھنے میں اُنہیں چھ سال لگ گئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کسانوں اورغریبوں نے نہیں چھوڑا، ہم نے خیبرپختونخوا کو شناخت اور گلگت بلتستان کو حقوق دیئے ہیں، میں یہاں’’ مجھے کیوں نکالا ‘‘ کا رونا رونے نہیں آیا، جب تک ناکام لیگ اقتدار میں رہے گی، زرعی شعبہ تباہ ہوتا رہے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2008 میں ہماری حکومت نے تباہ ہوتی ہوئی معیشت کو سنبھالا تھا۔


متعلقہ خبریں