آزادکشمیر الیکشن: وفاق کا رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزادکشمیر الیکشن میں سیکیورٹی کیلئے ایف سی اور رینجرز تعینات کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں رینجرزاور ایف سی کے 7ہزار 200جوان تعینات کیے جائیں گے۔آزادکشمیر حکومت نے فوج طلب کی تو وہ بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج نہ کھڑی ہوتو لوگ الیکشن ڈبے اٹھا کر لے جائیں گے۔ آزاد کشمیر الیکشن میں فوج پولنگ بوتھ کے اندر تعینات نہیں کی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں یہ لوگ ہارنے جا رہے ہیں۔ مریم نواز اوربلاول نے ابھی سے شور مچانا شروع کردیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا یہ لوگ کبھی کبھار کشمیر چلے جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو اور مریم نوازسمجھتے ہیں آزادکشمیر میں یہ مقبول ہیں۔

آزاد کشمیر میں آج بھی عمران خان ہی مقبول ہیں اور ان کی حکومت ہوگی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مریم نواز کی دھرنا دینے کی خواہش ہے، وہ دھرنے کی پوری کوشش کریں۔ ہم آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ طورخم بارڈر پر جن لوگوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے انہیں آنے دیا گیا۔ افغانستان کے معاملات وزارت خارجہ دیکھ رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں