خاتون میں کورونا کی دو اقسام کا انکشاف


یورپین ملک بیلجیئم میں ایک خاتون میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دو اقسام کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 90 سالہ بیلجیئن خاتون جن کا مارچ میں کوویڈ 19 کے باعث انتقال ہو گیا تھا، میں وبا کی دو اقسام کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں اور دیگر ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اب تک سامنے آنے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔

مصنوعی ذہانت نے کورونا وبا کے دوران انسان کی کیسے مدد کی؟

سائنسدانوں کی ایک سوسائٹی نے اس ضمن میں ایک بیان میں کہا ہے کہ خاتون میں کورونا کے ایلفا اور بیٹا ورژن کی موجودگی پائے گئی تھی جو کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا میں سب سے پہلے سامنے آئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق عدم دستیابی کے باعث خاتون کو کورونا کی ویکسینیشن نہیں ملی تھی۔


متعلقہ خبریں