سیلاب کے باوجود دلہا اپنی دلہن لینے پہنچ گیا

سیلاب کے باوجود دلہا اپنی دلہن لینے پہنچ گیا

نئی دہلی: بھارت میں سیلابی صورتحال کے باوجود دلہا اپنی بارات لے جانے پر بضد رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار ان دنوں شدید بارشوں کی زد میں ہے اور وہاں کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

بہار میں سیلابی صورتحال کے باوجود دلہا اپنے دلہن لانے پر بضد رہا اور بالآخر دلہے کے گھر والوں نے ہتھیار ڈال دیے اور کشتی پر دلہن لینے پہنچ گئے۔

کشتیوں میں بارات اور دلہن کی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان کی پیش قدمی، قندھار میں بھارتی قونصل خانہ بند

اس وقت بھارتی ریاست بہار میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث وہاں کے دریاؤں میں طغیانی آ گئی اور دریاؤں کے اطراف کئی گاؤں زیرآب آ گئے لیکن یہ تمام صورتحال دلہے کو اپنے دلہن لانے سے روک نہیں سکا۔

بہار کا ضلع سمستی پور کا گاؤں گوبرسیتہا بھی ان دنوں سیلاب کے باعث ڈوبا ہوا ہے لیکن دلہا نے اپنی شادی کے لیے تین کشتیاں بک کرائیں اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ بارات لیے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں