خیبرپختونخوا:29 سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی واپس


خیبرپختونخوا حکومت نے 29 سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے پولیس سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخواپولیس نےایلیٹ فورس کے58 اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا ہے۔

اے این پی کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدرہوتی کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے اور تمام 8 اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا گیا ہے۔

اے این خیبرپختونخوا کے صدرایمل ولی خان اور میاں افتخار حسین کی سیکورٹی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور ن لیگ کے امیر مقام کی سیکورٹی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے انور تاج اور سینٹر ایوب آفریدی کے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا گیا ہے۔

سابق ڈی جی نیب خیبرپختونخوا ناصرفاروق اعوان کی حفاظت پر تعینات 7 اہلکار بھی واپس چلے گئے ہیں۔

اے این پی رہنماؤں نے سیکیورٹی واپس لینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو ذمہ دار سلیکٹیڈ حکومت ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں