عُمر اکمل کے مداحوں کو حوالات کی سیر


قومی کرکٹر عُمر اکمل سے آٹوگراف لینے آئے مداحوں کو حوالات کی سیر کرنی پڑگئی۔

عُمراکمل کا شمار پاکستان کے نامور کرکٹرز میں شانل ہوتا ہے۔ ان کے چاہنے والوں کی فہرست لسٹ میں لاکھوں مداح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سب سے معافی مانگ لی

گزشتہ روز قبل عُمراکمل کے گھر چار مداح اُن کا آٹوگراف لینے آئے لیکن قومی کرکٹر نے مداحوں کو آٹوگراف دینے سے انکار کردیا۔

عُمر اکمل کا گھر آئے مداحوں کو آٹوگراف دینے سے انکار پر کرکٹر اور مداحوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی۔ جس پر عُمر اکمل نے ہیلپ لائن 15 پر فون کر کے مداحوں کو حوالات میں بند کروا دیا۔

ایس پی عزیز نے کہا کہ قومی کرکٹر عُمر اکمل نے ان افراد کے خلاف درخواست دی ہے لہٰذا اُن کی درخواست پر ہی مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ عُمر اکمل اور ملزمان میں تکرار کرکٹر کے گھر کی دہلیز پر ہوئی اورملزمان نشے میں تھے اور گاڑی سے شراب کی بوتل بھی ملی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ معاملے کی اطلاع ملنے پر ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا جبکہ گاڑی اور شراب کی بوتل بھی قبضے میں لے لی ہیں۔


متعلقہ خبریں