کابل: افغانستان میں دو بم دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل اور قندھار میں دھماکے ہوئے۔ دارالحکومت کابل میں دھماکہ کرت نو کے علاقے میں پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں ہوا۔
کابل میں ہونے والے دھماکے میں 2 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب افغانستان کے صوبے قندھار میں ضلعی چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم خوش قسمتی سے ضلعی چیف بچ گئے لیکن دھماکے میں 2 شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کابل اور قندھار میں ہونے والے دونوں دھماکوں میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دونوں دھماکوں کی زمہ داری کسے نے قبول نہیں کی۔