بھارتی وزیر کے نخرے، ماہی گیر نے گود میں اٹھا لیا


تامل ناڈو: بھارتی وزیر کے جوتے اور کپڑوں کو پانی سے بچانے کے لیے ماہی گیر نے گود میں اٹھا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر فشریز انیتا آر رادھا کرشنن کو ماہی گیر کی جانب سے گود میں اٹھا کر ساحل پر لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی وزیر سمندری کٹاؤ کے اثرات کی تحقیقات کے لیے دورے پر تھے اور کشتی پر سوار ہو کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچے۔ جب کشتی دوسرے کنارے پہنچی تو وزیر نے پانی میں اترنے سے انکار کر دیا کیونکہ ان کے جوتے اور کپڑے خراب ہونے کا خدشہ تھا۔

بھارتی وزیر کو کشتی سے اتر کر پانی میں کچھ قدم چلنے تھے تاہم بھارتی وزیر نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تو ایک ماہی گیر نے بھارتی وزیر کو گود میں اٹھا کر ساحل پر لے گیا۔

بھارتی وزیر کو ان کے اس رویے کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیر نے اپنے دورے کے دوران سفید کپڑے اور سفید جوتے پہن رکھے تھے۔


متعلقہ خبریں