آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات: باہمی دلچسپی، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور سی پیک سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وبا کے دوران چین کی طرف سے تعاوَن پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے خطے میں پاکستان کے امن کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف سے مختلف ممالک کے سفیروں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات ہوئی جس میں پاک قطر تعلقات، افغان امن عمل، علاقائی امن و سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان امن کے لیے قطر کی کوششوں کو سراہا جب کہ قطری نمائندہ خصوصی کی افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں