نواز شریف کا بھائی وزیراعظم، بیٹی وزیراعلیٰ، اب زیادتی کا ذکر نہ کریں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے ساتھ زیادتی کا ذکر نہ کریں، زیادتی کا ازالہ ہوگیا۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے سابق وزیراعظم اور اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی کا ازالہ ہوگیا، ان کا بھائی شہباز شریف وزیراعظم ہے اور بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر فائز ہے۔

سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہا اب نواز شریف کو اپنے ساتھ ہونے والے زیادتی کا بار بار ذکر نہیں کرنا چاہیے۔

ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی،گورنر پنجاب

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہتک عزت قانون پر تفصیلی غوروفکر کرنے اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا جائزہ لے کر اور مشاورت کے ساتھ اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ ہتک عزت قانون کے معاملے پر ن لیگ کو اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کھبی بھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔


متعلقہ خبریں