شادی کے اسٹیج پر ماں کے ہاتھوں دولہے کی جوتیوں سے پٹائی


بھارت کی ریاست اترپردیش میں شادی کے اسٹیج پر دولہے کی ماں نے سب کے سامنے جوتیوں سے اس کی پٹائی کر ڈالی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ہمیر پور ضلع میں بیٹے کی نچلی ذات میں شادی سے خفا ماں نے عین اس وقت دولہے کی پٹائی کی جب وہ دلہن کے گلے میں پھولوں کا ہار ڈال رہا تھا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس پر لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ماں کے تیور دیکھ کر شادی میں موجود لوگوں نے انہیں تقریب سے باہر بھیج دیا جس کے بعد شادی کی بقیہ رسومات ادا کی گئیں۔


طلاق کے بعد معروف اداکارہ نے عامر خان کو شادی کی پیشکش کر دی

بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے اپنے پڑوس میں رہنے والی لڑکی سے کافی پہلے کورٹ میریج کی تھی اور اس کے بعد اس نے اس کو اپنے ساتھ رکھ لیا تھا ۔اس شادی سے لڑکے کے گھر والے خوش نہیں تھے۔

دوسری جانب لڑکی کے والد نے دھوم دھام سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور شادی کی تاریخ طے کرکے قصبہ کے گیسٹ ہاوس میں پروگرام رکھا گیا۔


متعلقہ خبریں