افغان حکومت کو آئندہ ماہ تحریری امن منصوبہ پیش کریں گے، طالبان ترجمان

افغان حکومت کو آئندہ ماہ تحریری امن منصوبہ پیش کریں گے، طالبان ترجمان

کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ افغان حکومت کو تحریری طور پر امن منصوبہ پیش کریں گے۔

افغانستان: لڑائی والے علاقوں میں سینکڑوں کمانڈوز کی آمد، شہریوں کی نقل مکانی

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ بات افغان طالبان کے ترجمان نے کہی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گذشتہ روز بات چیت میں کہا تھا کہ امن مذاکرات اور اس پر عمل درآمد آنے والے دنوں میں تیز ہوگا۔

خطے کے ممالک افغان حکومت و طالبان سے بات کریں تاکہ امن کی راہ ہموار ہو، وزیراعظم

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ یہ ایک اہم مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔ انہوں ںے کہا تھا کہ لازمی طور پر یہ امن منصوبوں کے حوالے سے ہوگا۔

افغان فوجیوں کا تاجکستان میں داخلہ: صدر کے ہنگامی رابطے، روس نے مدد کی یقین دہانی کرادی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمیں (طالبان) کو میدان جنگ میں برتری حاصل ہے لیکن ہم بات چیت اور مکالمے کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں۔


متعلقہ خبریں