بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے، فواد چودھری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی، صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب کا ہے۔


متعلقہ خبریں