لندن: برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے خود کو آئی سولیٹ کرلیا ہے۔ انہوں ںے یہ اقدام ان افراد سے رابطے میں آنے کے بعد اٹھایا ہے جو کورونا سے متاثر تھے۔
ہوشیار: کورونا کیسز میں اضافہ، احتیاط برتنے کے مشورے
اس ضمن میں کنگسٹن پیلس نے واضح طور پر بتایا ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی میں وائرس کی علامات بظاہر نہیں ہیں لیکن انہوں ںے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے خود کو گھر ہی میں آئی سولیٹ کرلیا ہے۔
کورونا وائرس، نئی خطرناک قسم لیمبڈا کا انکشاف
ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے پیر کو سینٹ پال کیتھڈرل میں نیشنل ہیلتھ سروس کو وبا سے نمٹنے کے لیے خراج تحسین پیش کیے جانے کی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔