پناہ گزینوں کی آمد سنگین خطرہ پیدا کرسکتی ہے، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

پناہ گزینوں کی آمد سنگین خطرہ پیدا کرسکتی ہے، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی آمد پاکستان اور ایران کے لیے سنگین خطرہ پیدا کرسکتی ہے۔

ایران کے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی کامیاب

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کے متعلق وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مستقبل میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ںے مسئلہ کشمیر پر ایران کی حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

افغان فورسز کا طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سرکاری دوروں کی دعوت دی اور اعلیٰ سطح کے تبادلے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں کی طرف پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا امریکہ سے ایران پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے کہا کہ پناہ گزینوں کی آمد پاکستان اور ایران دونوں کے لیے سنگین خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں