ہوشیار: ایل این جی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

ایل این جی

کراچی: لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمت میں ممکنہ ہوشربا اضافے کے پیش نظر سی این جی ایسوسی ایشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

پیاز، ٹماٹر، لہسن، گھی، انڈے، آلو، گوشت، دال مونگ اور گڑ سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق ایل این جی پرجی ایس ٹی میں اضافے سے سی این جی کی قیمت میں 18 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ متوقع ہے جس پر سی این جی اسٹیشنز کے مالکان نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کراچی میں طلب کیا گیا ہے جس میں نئی قیمتوں کے تعین اور اسٹیشن چلانے یا بند کرنے کے حوالے سے صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق غیاث پراچہ رہنما تاجر ایسوسی ایشن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر وفاقی حکومت سے رابطہ قائم کیا ہے تاکہ پیدا شدہ مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران اس امر پر غور و خوص کررہے ہیں کہ اگر ایل این جی پر جی ایس ٹی کا نفاذ ہو گا تو کیا ان کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو آپریٹیو رکھنا ممکن ہو گا؟


متعلقہ خبریں