بستر پر سونے والی بلیوں میں کورونا کے زیادہ خطرات، تحقیق

بستر پر سونے والی بلیوں میں کورونا کے زیادہ خطرات، تحقیق

برلن: مالک کے ساتھ بستر پر سونے والی بلی میں کورونا کے خطرات زیادہ پائے جاتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص اور پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور آئے روز کورونا وائرس سے متعلق تحقیقات سامنے آ رہی ہیں۔

جرمنی کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلیاں کورونا وائرس کو اپنے جسم میں محفوظ رکھتے ہوئے انسانوں میں اس وائرس کو منتقل کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

ڈاکٹر ایلس کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو اپنے پالتو جانوروں کو دور رکھنا چاہیے کیونکہ وہ اس وائرس کو آسانی کے ساتھ دوسروں میں منتقل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر پورا سال مفت گوشت چاہیے تو ویکسین لگوائیں

ماہرین کو خطرہ ہے کہ جانور کورونا وائرس کو دوبارہ انسانوں میں منتقل کر سکتے ہیں اور کتوں سے زیادہ بلیوں میں اس بات کے زیادہ امکانات ہیں۔

ڈاکٹر ایلس کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات پر تحفظات نہیں کہ جانوروں میں کورونا ہے کہ نہیں لیکن یہ کورونا وائرس کو دوبارہ انسانوں میں منتقل کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں