سعودی عرب کا یو اے ای سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیوں کا فیصلہ


سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیوں کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بعض ممالک کے لیے سفر کو محدود کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان ممالک کے سفر کے خواہش مند افراد کو پہلے مجاز حکام سے اجازت لینا ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا، ویتنام، متحدہ عرب امارات اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹ سے اسرائیل کے متعلق عبارت ہٹا دی، سفری پابندی برقرار

العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق ایسے مسافر جو مملکت میں داخلے سے قبل 14 دن کے قرنطینہ کے عمل سے گذر چکے ہوں انہیں سعودی عرب میں آنے سے نہیں روکا جائےگا۔

جن ممالک کے سفر پر پابندی عاید کی گئی ہےان کے لیے فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ ان ملکوں سے آنے والے افراد کو ادارہ جاتی قرنطینہ کے عمل سے گذرنا ہوگا۔

ایسے شہری جنہوں نے 4 جولائی اتوار رات گیارہ بجے تک کی بکنگ کی ہے، انہیں سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔

کرونا کے خطرات کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے سعودی عرب کی فضائی سروس اتوار رات گیارہ بجے سے معطل کر دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں