سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی پی ٹی آئی میں شمولیت

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی پی ٹی آئی میں شمولیت

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

لیاقت جتوئی خود نیب زدہ ہیں اور الزامات بھی جھوٹے ہیں، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کامیاب معاشی پالیسیوں اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب سندھ میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کریں گے۔

ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں سندھ کے دو سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل رہے ہیں جن میں ایک ممتاز بھٹو اور دوسرے لیاقت جتوئی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں