وزیراعظم آزاد کشمیر کا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار


اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار دیا ہے۔

امریکہ کے ساتھ امن کے شراکت دار ہوسکتے ہیں جنگ کے نہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہعمران خان وزیراعظم پاکستان کے منصب کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں منی لانڈرنگ ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے دھاندلی کے منصوبے کے خلاف ایک ہو جائیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری: شہباز شریف کی غیر حاضری

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 25 جولائی کو آزادکشمیر کے الیکشن ہونے ہیں اور یہ الیکشن ایک خاص قومی بیانیے پر لڑے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بیانیہ ہمارا ہے اور ایک مخالفین کا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے عالمی قوتوں کا ایجنڈہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شک ہے وزیراعظم پاکستان اس ضمن میں پڑنے والے دباؤ (پریشر) کو برداشت نہیں کرسکیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ ہورہی ہے وگرنہ آزادکشمیر میں دولت کی ریل پیل کہاں سے آگئی؟

کٹھ پتلی نے کشمیر ہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے رکھ دیا، یہ ان کا جواب تھا: بلاول بھٹو

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے 48 ممالک کے دورے کیے لیکن ہمارے وزیر خارجہ کہاں گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر خارجہ بچوں کو کہانیاں سنانے کے لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں