ملک میں گیس کا بحران سنگین سطح پر پہنچ گیا۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بھی گیس کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف سیکٹرز کو گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نان ایکسپورٹ انڈسٹری اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
گیس سپلائی پانچ جولائی تک بند کرکے صرف گھریلو صارفین کو فراہم کی جائے گی۔ ماہرین توانائی اور اس شعبے سے وابستہ افراد گیس کے بحران کی وجہ سے حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔
مقامی سطح پر پیدا ہونے والی گیس اور ساتھ ایل این جی کی درآمد سے گیس کی طلب کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان میں گرمی کے موسم کی وجہ سے بجلی کی طلب بہت زیادہ ہے اور گیس کی سپلائی کم ہونے سے گیس سے بجلی بنانے کا کام متاثر ہو سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ میرپور خاص میں ایک بڑی گیس فیلڈ میں سالانہ دیکھ بھال اور مرمت کے کام کی وجہ سے
گیس کی فراہمی میں کمی ہوئی۔
اس گیس فیلڈ سے 170 سے 200 ایم ایم سی ایف گیس فراہم کی جاتی ہے جو سسٹم میں نہیں آ رہی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں گیس کی عدم فراہمی کے سبب سی این جی اسٹیشن بند ہوگئے ہیں۔