کورونا وائرس کی تشخیص اب فیس ماسک کرے گا

کورونا وائرس کی تشخیص اب فیس ماسک کرے گا

فیس ماسک اب کورونا وائرس کی تشخیص کرے گا اور وائرس ہونے کی صورت میں ماسک پر ہی لکھا ہوا آ جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب فیس ماسک لوگوں کو بتائے گا کہ انہیں کورونا ہے یا نہیں۔ سائنسدانوں نے ایسا ماسک بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو سانس میں وائرس کی موجودگی کا پتہ لگا سکتا ہے۔

ہاورڈ یونیورسٹی اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اس ماسک کو تیار کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ماسک صرف 90 منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کر سکتا ہے اور سانس میں وائرس ہونے کی صورت میں ماسک پر ہی لکھا ہوا آ جائے گا۔

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی لیب کوٹس میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ ماسک پر پانی کے استعمال کے بعد وائرس کی تشخیص ہو گی جبکہ دیگر بیماریوں کی جانچ کے لیے اس ٹیکنالوجی کو کپڑوں میں استعمال کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے پہلے ہی ایبولا اور زیکا وائرس کی تشخیص کرنے والے ماسک کی تیاری پر کام ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فائزر اور موڈرنا ویکسین زندگی بھر کیلئے مؤثر ثابت

ماہرین کا کہنا ہے کہ اب کوشش کی جا رہی ہے کہ دیگر وائرس کی تشخیص کے لیے بھی اسی طرح کی ٹیکنالوجی لیب کورٹ سمیت دیگر کپڑوں پر استعمال کی جائے تاکہ ڈاکٹرز آسانی سے وائرس کی تشخیص کر سکیں۔

اس وقت گھر پر کورونا ٹیسٹ کی کٹس دستیاب ہیں جو گھر بیٹھ کر آن لائن منگوائی جا سکتی ہیں اور اس کے لیے گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔


متعلقہ خبریں