ایپل کی مصنوعات استعمال کرنے والے خبردار، وارننگ جاری


امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے خبردار کیا ہےکہ آئی فون 12 کو طبی سازوسامان جیسا کہ دل کی دھڑکن متوازن رکھنے والے آلے پیس میکرز کو کام کرنے سے روک سکتا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ آئی فون کو پیس میکرز اور ڈیفبریلیٹر( آلہ جو دل کی دھڑکن کو مانیٹر اور کنٹرول کرتا ہے) سے دور رکھنا چاہیے۔

کمپنی نے اپنی مصنوعات کی ایک بڑی تعداد کو اس فہرست میں شامل کیا ہے۔

یہ تازہ کاری ، جو پچھلے کچھ دنوں میں سامنے آئی ہے ، میگنےٹ اور برقی مقناطیسی شعبوں والی مصنوعات کے لئے ہے جنھیں ‘اپنے میڈیکل ڈیوائس سے ایک محفوظ فاصلہ’ دور رکھنا چاہئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایپل کی ایسی مصنوعات جن میں مقناطیس کا استعمال کیا گیا ہو، کو اپنے میڈیکل ڈیوائس سے ایک  فاصلے پر رکھیں (6 انچ 15 سینٹی میٹر یا 12 انچ 30 سینٹی میٹر سے زیادہ)۔

ایپل نے ایسی مصنوعات کی فہرست جاری کی ہے جو الیکٹرک طبی آلات کے کام کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ایئر پوڈس اور چارجنگ کیس، ایئر پوڈس اور وائرلیس چارجنگ کیس، ایئر پوڈس پرو اور وائرلیس چارجنگ کیس
ایئر پوڈس میکس اور اسمارٹ کیس، ایپل واچ، میگنٹ کے ساتھ ایپل واچ بینڈ، ہوم پوڈ، ہوم پوڈ منی، چھوٹا آئی پیڈ، اسمارٹ کی بورڈ، آئی فون 12 ماڈل، میک منی، میک پرو، میک بک ایئر، میک بک پرو، آئی میک، ایپل پرو ڈسپلے XDR، بیٹس فلیکس، بیٹس ایکس، پاور بیٹس پرو۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے 2 جون کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ آئی فون 12 میں لگا مقناطیس دل کیلئے بنائے گئے الیکٹرک طبی آلات کے کام کو متاثر کرتا ہے۔

تصدیق کیلئے کیےگئے ایک تجربے میں 14 میں سے11 طبی آلات آئی فون12 کے قریب رکھنے سے بند ہوگئے تھے۔

ایپل نے اس ضمن میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر اس کی مصنوعات طبی آلات کیلئے مسئلہ بن رہی ہیں تو برائے مہربانی استعمال نہ کریں۔

 

 


متعلقہ خبریں