زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل کی تردید کردی

زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل کی تردید کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ایک مرتبہ پھر اپنے دورہ اسرائیل کی تردید کی ہے۔

وزیر اعظم ہر معاملے میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں، زلفی بخاری

سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ انتہائی مضحکہ بات ہے کہ پاکستانی اخباراسرائیل جانے کی خبر اسرائیلی خبروں کے ذریعے اور اسرائیلی اخبار پاکستانی ذریعے سے دے رہا ہے۔

شعیب اختر اور زلفی بخاری آمنے سامنے

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں استفسار کیا ہے کہ حیران ہوں کہ من گھڑت پاکستانی ذریعہ کون ہے؟

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخری کا کہنا ہے کہ بظاہر میں اکیلا ہوں جسے تما معاملے سے دور رکھا گیا ہے۔

زلفی بخاری کی تصویر سے بھارتیوں کو آگ لگ گئی

یاد رہے کہ اسرائیلی اخبار ہیوم نے دعویٰ کیا تھا کہ گذشتہ سال نومبر میں پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

اخبار کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری بذریعہ لندن بن گورین پہنچے تھے جہاں تل ابیب میں ان کی وزارت خارجہ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے پاکستانی حکام کا پیغام بھی پہنچایا تھا۔

زلفی بخاری کی آمدن بڑھی ہے، پرائیوٹ جہاز لے کر دبئی گئے ہیں: مفتاح اسماعیل

زلفی بخاری نے گذشتہ سال دسمبر میں بھی اپنے دورہ اسرائیل کی تردید کی تھی۔


متعلقہ خبریں