ڈھاکہ: رہائشی عمارت میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 70 زخمی

ڈھاکہ: رہائشی عمارت میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 70 زخمی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی رہائشی عمارت میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ ڈھاکہ کے موغ بازار ایریا میں ہوا جبکہ پولیس کمشنر شفیق الاسلام کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔ دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔

ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

کئی بسیں جو دھماکے کے وقت عمارت کے باہر ٹریفک جام میں پھنس گئی تھیں انہیں بھی دھماکے کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ قریبی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: گرم ہوا کا غبارہ پھٹنے سے 5 افراد ہلاک

بنگلہ دیش فائر سروس اور سول ڈیفینس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سجاد حسین نے کہا کہ کھانا پکانے والی گیس کا اخراج آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔اس ہلاکت خیز واقعے کے اصل اسباب کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں