شہری علاقوں میں 6 سے 8 اور دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ

بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا: گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ شروع

اسلام آباد: گرمی میں شدت آتے ہی کراچی، حیدرآباد، پشاور اور ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی پریشانی و تکالیف بڑھ گئی ہیں۔

بجلی کی پیداوار 18 ہزار901 میگا واٹ ہے جبکہ طلب 18 ہزار 902 میگاواٹ ہے، واپڈا

ہم نیوز کے مطابق ملک کے بیشتر شہری علاقوں میں 6 سے 8 اور دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز کے نمائندگان نے مختلف شہروں، قصبوں و دیہات سے بتایا ہے کہ ملتان سمیت صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں و نواحی علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

ہم نیوز کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے اور طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔

 پانی کی کمی،تربیلا سے 2500 میگاواٹ بجلی کم بن رہی ہے: شہباز گل

صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے ہم نیوز کے نمائندگان نے بتایا ہے کہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ارسا حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم کے 17 میں سے  7 یونٹس بند ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت  ڈیم سے 14 سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے جب کہ گزشتہ سات روز بھی آبی ذخائر میں 6 لاکھ ایکڑ فٹ کمی واقع ہوئی تھی۔

وفاقی وزیر نے سستی اور ماحول دوست بجلی ملنے کی نوید سنا دی

ہم نیوز نے اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ  ایل این جی ٹرمینل کی بندش کی وجہ سے توانائی کا بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے یو پی ایس اور جنریٹرز کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے جب کہ متعلقہ کاریگروں کے نخرے اور دام بھی بڑھ  گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں