کینیڈا : چاقو بردار افراد کا پاکستانی نژاد شہری پر حملہ، داڑھی مونڈھ ڈالی


کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں  دو چاقو بردار افراد نے حملہ کرکے پاکستانی نژاد مسلمان شخص کو شدید زخمی کردیا اور اس کی داڑھی بھی مونڈھ دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر سسکٹون کے رہائشی پاکستانی نژاد شخص پر چہل قدمی کے دوران دو چاقو بردار افراد نے حملہ کر دیا جس کے باعث کاشف کے ہاتھ پر گہرے زخم آئے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے پاکستانی نژاد شخص کی داڑھی بھی مونڈھ دی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاتھ میں 14 ٹانکے آئے ہیں۔

کینیڈامیں پاکستانی فیملی کوکچلنےوالےدہشتگردکا ٹرائل شروع

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر  ایک ٹرک ڈرائیور نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند دیا تھا۔ جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقع میں 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق واقعہ مذہبی نفرت پر مبنی ہے، حملہ آور نے جان بوجھ کر پاکستانی خاندان کو نشانہ بنایا۔خاندان کو ٹرک سے روندنے والا 20 سالہ دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا تھا۔

کینیڈا میں اس سے پہلے بھی مسلمانوں کے خلاف دہشتگرادنہ کارروائی ہو چکی ہے، 2017 میں کیوبک میں دہشتگرد نے مسجد کے 6 ارکان کو گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں