عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں، شوکت ترین



وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں، وہ غریب پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے ہیں۔ موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گروتھ ریٹ کو 5 فیصد پر لے کرجائیں گے، ہم ٹیکس کو ہدف کو مکمل بلکہ اس سے زیادہ جمع کریں گے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں درآمدات گریں اور برآمدات بڑھیں، ماضی میں پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، وہ غریب آدمی کے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں