پڑوسیوں کے جھگڑے کا نتیجہ، سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

پڑوسیوں کے جھگڑے کا نتیجہ، سیاحوں کو اپنی جانب مبذول کر لیا

شیفلڈ: برطانیہ کے شہر شیفلڈ میں پڑوسیوں کے جھگڑے کے نتیجے نے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیفلڈ میں مقیم بھارتی پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے نے دلچسپ صورتحال اختیار کر لی۔ پڑوسیوں کے دروازے کے پاس کھڑے درخت پر دونوں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

درخت پر کبوتر آکر بیٹ کر جاتے تھے جس کی وجہ سے گھر میں داخل ہونے والا راستہ گندا ہو جاتا تھا جس پر پڑوسیوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا تاہم گزشتہ روز ایک پڑوسی نے اپنی گھر کی طرف آنے والے درخت کے آدھے حصے کو کاٹ ڈالا۔

صفائی سے کاٹے گئے نصف درخت نے عجیب شکل اختیار کر لی جس نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا اور لوگوں کی بڑی تعداد اس درخت کی تصاویر لینے پہنچ رہی ہے۔

معلوم ہوا کہ چیڑ کا درخت 25 سال سے وہاں کھڑا تھا، 56 سالہ بھرت مستری اور اس کے اہلخانہ یہ دیکھ کر سخت مایوس ہوئے کہ ان کے پڑوسی نے اسپیشلسٹ کو بلوا کر درخت کی نصف شاخیں کٹوا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ لاکھ سال قدیم انسان سے متعلق نئے انکشافات سامنے آ گئے

ان پڑوسیوں کے درمیان ایک سال سے اس بات پر جھگڑا چل رہا تھا کہ درخت پر کبوتر آ کر شور مچاتے ہیں اور بیٹ کر جاتے ہیں، جس سے ڈرائیو وے میں گندگی پھیل جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں